ضلع ملتان:11رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس قائم

ضلع ملتان:11رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس قائم

  

ملتان (نیوز  ر پو رٹر) وزیراعلی عثمان بزدار کے حکم پر رمضان بازاروں میں 13 اشیائے ضروریہ پر25فیصد سب سڈی دے گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر 13اشیاپر سب سڈی فراہم کرنے کے لئے رمضان بازاروں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

ہیں اور ضلع کے11 رمضان بازاروں میں فئیرپرائس شاپس قائم کردی گئیں ہیں۔رمضان بازاروں میں شہریوں کو اشیائے ضروریہ پر دو طرح کی رعایت حاصل ہے۔رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہیں جبکہ فیئر پرائش شاپس پر13 اشیارمضان بازاروں میں لگائے گئے دیگر سٹالوں سے بھی کم قیمت پر میسر ہیں۔آلو فیئر پرائس شاپ پر 35روپے، رمضان بازار میں 44روپے اور عام مارکیٹ میں 46 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔اس طرح فیئر پرائس شاپس پر آلو پر11 روپے فی کلو رعائت دی جارہی ہے۔پیاز فیئر پرائس شاپس پر 13روپے، رمضان بازار20روپے اور اوپن مارکیٹ میں 22روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔فئیر پرائس شاپ پر ٹماٹر35روپے،رمضان بازار 44روپے اور اوپن مارکیٹ میں 46روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔فیئر پرائس شاپ پر ٹماٹر پر فی کلو11 روپے رعائت حاصل ہے۔اسی طرح دال چنا فئیر پرائس شاپس پر92 روپے،رمضان بازار120روپے اور اوپن مارکیٹ میں 122 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔فئیر پرائس شاپس پر فی کلو دال چنا پر30 روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔بیسن فئیر پرائس شاپس پر92روپے، رمضان بازاروں میں 121 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 123 روپے فی کلو میں سیل کیا جارہا ہے۔فئیر پرائس شاپس پر بیسن پر فی کلو 31 روپے رعائت حاصل ہے۔اس کے علاوہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں فئیر پرائس شاپس پر بھنڈی 33 روپے،کیلا37 روپے اور سیب پر46 روپے،کھجور پر48روپے، لیموں 69 روپے، لہسن38 روپے، امرود 16روپے اورکدو پر8 روپے فی کلو رعائت دی جارہی ہے۔ان13 اشیاکے علاوہ رمضان بازاروں میں کھانے پینے کی دیگر اشیابھی عام مارکیٹ سے بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ تمام رمضان بازاروں میں آئل ملوں کی طرف سے سٹال لگائے گئے سٹالز پر عام مارکیٹ سے گھی 15 روپے فی کلو کم قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، رمضان بازاروں میں چینی65 روپے فی کلو اور10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی سٹی خواجہ محمد عمیر محمود کا رمضان بازاروں کا وزٹ خواجہ عمیر کی چینی، آٹے اور پولٹری آئٹمز کی ترسیل تیز کرنے کی ہدایت اے سی سٹی نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو رمضان بازاروں کے تمام سٹالوں کے فعال ہونے کی رپورٹ پیش کردی۔

شاپس قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -