مہنگی چینی فروخت کرنے پر دکانداروں کو جرمانے‘ متاثرین سراپا احتجاج

مہنگی چینی فروخت کرنے پر دکانداروں کو جرمانے‘ متاثرین سراپا احتجاج

  

اڈا جھلار مدینہ،بٹہ کوٹ(نمائندگان پاکستان) مہنگی چینی بیچنے پر انتظامیہ کی بڑے مگر مچھوں کو چھوڑ کرچھوٹے پر چون فروشوں پر یلغارکردی، دکانداروں کوبھاری جر مانے، دکانیں سیل کی جانیں لگیں گزشتہ روز انتظامی آفیسران نے تحصیل بھر میں مختلف مقاما ت (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

پر چینی کی سر کاری قیمت سے زائد پر فروخت کر نے کے جر م میں پر چون فروش دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو نہ صرف بھاری کم جر مانے کئے بلکہ بعض دکانیں بھی سیل کردیں، بھاری جر مانوں کے خلاف پر چون فروش دکانداروں نے کہا کہ ہول مارکیٹ میں انہیں 100کلو بوری چینی90روپے کلو مل رہی ہے جس پر وہ 85روپے کلو کیسے فروخت کرسکتے ہیں، پر چون فروشوں نے جر مانوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہول سیل میں چینی سر کاری نرخوں پر مہیا کی جائے بصورت دیگردکانوں پر پر چون چینی فروخت نہیں کریں گے۔ 

سراپا احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -