حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے‘ حسین جہانیاں 

  حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے‘ حسین جہانیاں 

  

 کبیروالا(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے رمضان المبارک کے آغاز پر تمام عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں حصول رضائے الٰہی کیلئے عبادات کے ساتھ اپنے اردگرد مستحق اور ضرورت مند افراد کی بلاامتیاز خدمت اور مدد کرنے کو بھی یقینی بنانا چاہیے،یہ بات انہوں نے معروف سماجی(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 شخصیت سید مفسرحسنین شاہ بخاری کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے،پنجاب بھرمیں لگائے گئے 313 رمضان بازار وں میں آٹے کا 10 کلو کا تھیلا مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا  300 روپے میں دستیاب ہو گا، پنجاب حکومت صرف سستے آٹے کی فراہمی پر تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں، دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی رمضان بازارو ں میں 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے بلند ویژن کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ اور مستقل بنیاد وں پر ریلیف دینے کے لئے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا-

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -