حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ‘ مہنگائی کے باعث خودکشیاں بڑھ گئیں‘ذیشان اختر

حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ‘ مہنگائی کے باعث خودکشیاں بڑھ گئیں‘ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر  نے کہاکہ وزیراعظم(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
 اپنے کیے گئے وعدوں میں سے ایک پر بھی نیک نیتی سے عملدرآمد کرتے تو حالات میں کچھ نہ کچھ بہتری آتی اور قوم اس قدر بد دل اور مایوس نہ ہوتی جتنی اس وقت ہے۔ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر کھلواڑ کیا۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ سب کے سامنے ہے۔ تھانوں اور کچہریوں میں لوگ ذلیل ہوتے ہیں۔ پولیس ریفارمز لانے کے دعوے کیے گئے مگر عملی صورتحال ہر آئے روز بد سے بدتر ہورہی ہے۔ لوگ تھانوں میں جائز ایف آئی آر کے اندراج کیلئے نہیں جاتے۔ زراعت کا شعبہ بے بسی کی تصویر بن چکاہے۔ کسانوں کو خالص بیج دستیاب نہیں۔ پانی کی شدید قلت ہے۔ بجلی اور کھادوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کم از کم ڈھائی سالوں میں ملک کو واٹر پالیسی ہی دے دیتی تو بڑی بات تھی۔ حکومت کو بتانا چاہتاہوں کہ اس کی پرائیویٹائزیشن پالیسی گھاٹے کا سودا ہے۔ اس سے مزید معاشی عدم استحکام آئے گا۔ اداروں کو بیچنے کی نہیں انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے احکامات پر بغیر چوں چرا فیصلے کیے جاتے رہے تو رہی سہی معیشت کا بیڑہ بھی غرق ہوجائیگا۔
ذیشان اختر