بستی ملوک: یوٹیلٹی سٹور سے آٹا‘ گھی‘ چینی  غائب‘ لوگ خالی ہاتھ واپس‘انتظامیہ خاموش

بستی ملوک: یوٹیلٹی سٹور سے آٹا‘ گھی‘ چینی  غائب‘ لوگ خالی ہاتھ ...

  

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)ماہ مقدس شروع ہوتے ہی یوٹیلٹی سٹوز پر گھی,چینی اور آٹا نایاب ہوگیا بستی ملوک میں تین یوٹیلٹی سٹورز قائم ہیں جبکہ کسی ایک سٹور پر بھی آٹا موجود نہیں سرکاری سٹور پر کبھی کبھار آٹے کے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 چند تھیلے آ بھی جائیں تو عملہ صرف آٹا دینے کی بجائے ساتھ میں دیگر اشیا کی خریداری لازمی قرار دیتا ہے جس غریب کے پاس بمشکل ایک تھیلہ آٹا خریدنے کے پیسے ہوں وہ دوسرا سامان کیسے خرید سکتا ہے اس کے علاوہ چینی,گھی بھی 2 یوٹیلٹی فرنچائزوں سے غائب ہے صرف سرکاری سٹور پر چینی,گھی دستیاب ہے لیکن وہاں بھی چینی گھی کی خریداری  کے ساتھ اتنی کی مالیت کا دیگر سامان خرید کرنا لازمی ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی سستا گھی و چینی خرید نہیں سکتا اہل علاقہ نے یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بستی ملوک میں قائم تمام سٹورز پر اشیا خورد نوش خاص طور پر گھی,چینی اور آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سٹور مالکان کو پابند کیا جائے کہ ان اشیا کے ساتھ دیگر سامان کی خریداری کیلئے غریب عوام کو پریشان نہ کیا جائے۔

انتظامیہ خاموش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -