ملتان: نامعلوم افراد نے پیرکورسیوں سے باندھ کر آگ لگادی: حالت تشویشناک 

ملتان: نامعلوم افراد نے پیرکورسیوں سے باندھ کر آگ لگادی: حالت تشویشناک 

  

 ملتان ( وقا ئع نگار)   تھانہ شاہ شمس کے علاقے نامعلوم افراد نے 80 سالہ شخص کو چارپائی کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر آگ لگادی گئی،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کیمطابق پیرکالونی تین،گلی نمبر تین کا رہائشی غلام رسول جو اپنیگھر میں پیری مریدی کرتا ہے اور اکیلا رہائش پزیر تھا گزشتہ شب غلام رسول اپنے گھر میں موجود تھا کہ(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 نامعلوم اشخاص نے داخل ہوکر چارپائی کیساتھ رسیوں سے باندھ کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے،غلام رسول کے شور واہ ویلا پر اہل علاقہ نے متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر غلام رسول کر ریسکیوایمبولینس کیذریعے طبی امداد دینے کیبعد سیریس حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز کیمطابق غلام رسول کیجسم کا80فیصد حصہ آگ کی وجہ سے جھلس گیا جسے بہتر علاج معالجہ کیلئے برن یونٹ شفٹ کردیاگیا،پولیس نے واقع کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔

آگ لگادی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -