ارکان اسمبلی کی کمشنر ملتان سے ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

  ارکان اسمبلی کی کمشنر ملتان سے ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

  

ملتان (نیوز  ر پو رٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔حکومت پنجاب کو شہریوں کے مسائل کا ادراک ہے اور تمام مسائل کو حل کرنے بارے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے سرخ فیتہ کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے بات چیت کے دوران کیا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

۔ضلع ملتان کے دیگر ممبران صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایم پی اے قاسم خان لنگاہ نے کہا کہ نئی ترقیاتی سکیمیں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جارہی ہیں اور شفافیت کو معیار بنا کر عوام کے ٹیکس کی پائی پائی عوام پر خرچ ہورہی ہے۔ ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود،ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ایم پی اے واصف راں نے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ترقیاتی سکیمیں وقت پر مکمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہوگا۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تاخیری حربے یا سستی دکھانے والے افسران کو شوکاز دیا جائے گا۔ ادھورا کام چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ ڈویژن میں 23، ضلع ملتان میں 11 رمضان بازار مکمل فعال کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار کے حکم پر رمضان بازاروں میں 13 اشیائے ضروریہ پر25فیصد سبسڈی دی گئی۔ ڈویژن کے تمام رمضان بازاروں میں فیئرپرائس شاپس قائم کردی گئیں ہیں۔فیئرپرائش شاپس پر اشیارمضان بازاروں سے بھی کم نرخ میں میسر ہیں۔ کورونا کنٹرول ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے بارے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ گندم اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔بھاری جرمانے کئے جارہے اور پرچے بھی دے رہے ہیں۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ بغیر سرکاری ریٹ لسٹ دیکھے پیسے نہ دیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -