پولیس وین کی زد میں آکر10دسالہ بچہ جاں بحق‘ کارروائی شروع

پولیس وین کی زد میں آکر10دسالہ بچہ جاں بحق‘ کارروائی شروع

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس وین نے 10 سالہ بچہ روند ڈالا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،  تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس کا ڈالہ نمبر178 ایم ڈی ایچ کا ڈرائیور قادر بخش گزشتہ روز ایس ایچ او  دائرہ دین پناہ عزیزاللہ کے ہمراہ ملزم پیش کرنے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے لئے کچہری کوٹ ادو جا رہے تھے کہ بستی شوری ڈاکٹر سلیمان کے کلینک کے سامنے مین روڈ پر واقع اسماعیل جوئیہ کا10 سالہ بیٹا محمد عبداللہ جوکہ مین روڈ کراس کر رہا تھا کہ رفتار پر قابونہ رکھتے ہوئے پولیس وین نے اسے روند ڈالا, بچے کو تشویشناک حالت کیباعث آر ایچ سی دائرہ دین پناہ لایا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس دائرہ دین پناہ نے ایس ایچ او عزیزاللہ کی مدعیت میں پولیس وین ڈرائیور قادربخش کے خلاف مقدمہ نمبر 149/21زیر دفعہ 322/279/427کے تحت درج کرلیا۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -