وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی محکمہ پلاننگ اینڈ  ڈویلپمنٹ افسروں کیساتھ میٹنگ‘ مدر اینڈ چائلڈ  ہیلتھ کیئر ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال

وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی محکمہ پلاننگ اینڈ  ڈویلپمنٹ افسروں کیساتھ ...

  

ملتان ( وقا ئع نگار)  حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان غلہ گودام کے قریب اعلان کردہ مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے گائنی اور پیڈز کے ماہرین کے ہمراہ ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے جو پی سی ون تیار کیا تھا اس پر بے تحاشا میٹنگز اور متعلقہ محکموں کے افسران سے طویل نشستوں کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کے تقریبا پونے پانچ ارب روپئے کے پی سی ون کو منظور کروانے میں کامیاب ہو گئے تھے،اس حوالے سے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی سربراہی میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک،اراکین صوبائی اسمبلی واصف راں اور قاسم لنگاہ سمیت سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی اس موقع پر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی جلد تعمیر شروع کرنے اور بجٹ کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت ہوئی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ ملتان اور اس خطہ کے عوام کے لئے پنجاب حکومت کا ایک بڑا تحفہ مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال اب ایک خواب نہیں حقیقت بن کر ابھرے گا جس سے نہ صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کی عوام استفادہ اٹھا سکے گی۔

وی سی نشتر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -