زرتاج گل کی چیئرمین پی آئی اے سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

زرتاج گل کی چیئرمین پی آئی اے سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  

ڈیرہ غاز یخان(سٹی رپورٹر)  ڈیرہ غازیخان ایئر پورٹ اور پی آئی اے آفس کی بندش کے بارے میں چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ جلال الدین رومی اور ڈیرہ غازیخان کے سماجی حلقوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف خان پتافی کو دو روز قبل سرکٹ ہاؤس ڈیرہ میں چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 میں خصوصی شرکت کے موقع پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں پی ٹی آئی حکومت سے پی آئی اے آفس،ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن سے ٹرینوں کی فوری بحالی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل وزیر نے چیئر مین پی آئی اے چیف ایئر مارشل ارشد ملک سے ملاقات کی اور ڈیرہ غازیخان میں پی آئی اے آفس،ایئر پورٹ سے فوری قومی،بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا مطالبہ کیا جس پر چیئر مین پی آئی اے نے جلد آفس کو بحال کر کے ایئر پورٹ سے کراچی اور دبئی کے لئے پروازیں شروع کر نے پر اتفاق کر تے ہو ئے جلد اقدامات کر نے کی یقین دہانی کرادی ہے اس معاملہ پر مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف خان پتافی نے بھی وزیر اعلیٰ سے گزشتہ روز ملاقات کی اور پی آئی اے آفس،ایئر پورٹ کی بحالی اور ریلوے ٹرینوں کی بحالی کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے علاقہ کی عوام کی سہولیات برقرار رکھنے اور اسے فوری طور پر مکمل بحال کر نے کے لئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے فوری ملاقات کی جبکہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن چیئر مین پی آئی اے کو ایئر پورٹ اور پی آئی اے آفس کی بحالی کے لئے فوری طور پر سہولیات بحال کر نے کے لئے لیٹر جاری کر دیاصدر چیمبر آف کامرس خواجہ جلا ل الدین رومی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس علاقہ کے چھ لاکھ سے زائدہوائی سفر کر نے والے اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ایئر پورٹ،پی آئی اے آفس سے جلد سہولیات بحال ہو جا ئیں گی اور وفاقی حکومت اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر دے گی۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -