دولت گیٹ چوک:مسجد مینار عمر فاروق میں 400سے زائد نمازیوں کی گنجائش

دولت گیٹ چوک:مسجد مینار عمر فاروق میں 400سے زائد نمازیوں کی گنجائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپو رٹر)جامع مسجد سید عظیم الدین گیلانی المعروف مینار عمر فاروق  والی مسجد دولت گیٹ چوک پر واقع ہے یہ مسجد تقریبا308سال قدیمی مسجد ہے جس کی بنیاد مدینہ منورہ سے آئے ہوئے بزرگ و سلسلہ گیلانیہ کے چشم و چراغ سید عظیم الدین گیلانی نے اپنے دست مبارک سے رکھی جن (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
کا مزار مسجد کے عقب میں واقع ہے مسجد پانچ مرلہ رقبہ پر واقع ہے لیکن نمازیوں کی تعداد میں بڑی میں اضافہ ہونے کے باعث تین منزلہ بنائی گئی ہے جس میں 400سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے مسجد کے فرنٹ پر ایک 80فٹ کا مینار بھی بنا ہوا ہے جو کہ مسجد کی پہنچان ہے جامع مسجد سید عظیم الدین گیلانی المعروف مینار عمر فاروق  والی مین دولت گیٹ پر ہونے کی وجہ سے نمازیوں کی توجہ کا مرکز ہے ہر نماز میں نمازی بڑی تعدا دمیں مسجد میں آتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ 1960میں مسجد کی تعمیر نو کی گئی جس پر اس وقت ڈھائی لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی اس کے بعد وقت فوقتا ًمسجد کی مرمت اور تزئین و آرائش ہوتی رہتی ہے مسجد کی تعمیر میں اہل محلہ گیلانی سادات خاندان نے بھرپور تعاون کیا ہے جامع مسجد سید عظیم الدین گیلانی المعروف مینار عمر فاروق  والی اتحاد بین المسلمین کے لئے اہمیت کا حامل مسجد ہے ماہ رمضان المبارک اور محرم الحرام اور عید میلاد النبی کے موقع پر اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جس میں سماجی، سیاسی، مذہبی رہنما کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں مسجد میں ہر ماہ کی 26تاریخ کو روحانی محفل بھی منعقد کی جاتی ہے جس میں اہل محلہ کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ جبکہ جامع مسجد سید عظیم الدین گیلانی المعروف مینار عمر فاروق والی کے خطیب علامہ ڈاکٹر محمد ارشد علی بلوچ نے کہاہے کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ امت کی کامیابی کا باعث ہے معاشرے میں اخلاقی اقدار کا قیام ترقی کا سبب اور قیام امن میں معاون ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کہاہے کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کی دینی ماحول میں تربیت کریں تاکہ بڑے ہوکر وہ اچھے مسلمان اور انسان ثابت ہو سکیں۔
جامع مسجد