ڈیرہ: گھر میں جھگڑا‘خاتون نذرآتش‘شوہر جھلس کر زخمی

ڈیرہ: گھر میں جھگڑا‘خاتون نذرآتش‘شوہر جھلس کر زخمی

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر بیوی کو زندہ جلا کر مبینہ خود کشی کی کوشش کی گئی، بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر بھی جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، پولیس تھانہ سٹی نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے خصوصی انکوائری ٹیم(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 تشکیل دے کر تین یوم کے اندر رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق بلاک 54 کے رہائشی زرگر محمد علی شاکر کا اکثر اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑا رہتا تھا آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر گزشتہ شب محمد علی شاکر کی اہلیہ شائستہ نے تنگ آکر خود کو کمرے میں بند کر کے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کی چیخ و پکار پر اس کا شوہر نے اسے بچانے کی کوشش کی جس سے وہ بھی بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا تاہم اس کی اہلیہ کا جسم تقریبا 95 فیصد حصہ مکمل طور پر جھلس چکا تھا اسے اور اس کے شوہر کو فوری طور پر نشتر ہسپتال کے برن یونٹ لے جایا گیا تاہم بیوی کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد وہ دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر تاحال نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے پولیس تھانہ سٹی نے متوفیہ شائستہ کے والد زاہد حسین کی مدعیت میں اس کے شوہر محمد علی شاکر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گھریلو جھگڑ ا کے باعث میرے داماد محمد علی شاکر نے میری بیٹی کے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ مکمل طور پر جھلس گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی،ڈی پی او عمرسعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے تین رکنی خصوصی انکوائری ٹیم تشکیل دے کر تین یوم کے اندر رپورٹ طلب کر لی انہوں نے بتایا کہ انکوائری ٹیم ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول،ڈی ایس پی آرگنائز ڈ کرائم سید اعجاز حسین بخاری اور ڈی ایس پی لیگل مسعود جاوید پر مشتمل ہے پولیس اس پہلو پر خصوصی طور پر تفتیش کر رہی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے زندہ جلا دیا ہو لیکن حتمی تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے کہ یہ خودکشی ہے یا قتل؟؟ اور رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

نذرآتش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -