مختلف شہروں میں آپریشن‘کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

مختلف شہروں میں آپریشن‘کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

  

مظفرگڑھ،کوٹ اسلام(نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان) کوٹ اسلام کے نواحی علاقہ چکنمبر 1KM میں 92 کنال سرکاری اراضی پر خضرولدغلام فرید ہراج نے قبضہ کر کے فش فارم بنا رکھا تھا۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید نے محکمہ مال کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 واگزار کروالیا اور ناجائز قابضین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈان جاری۔ ضلعی انتظامیہ نے کاشت شدہ 240ایکڑ اراضی واگزار کروالی،ناجائز قابضین کے خلاف تین مقدمات درج  ، وزیر اعلی سردارعثمان بزدار قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو کے قبضہ مافیا کے خلاف منظم کریک ڈان کے دوران مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں 240.7ایکڑ سرکاری اراضی بمعہ کاشت شدہ فصل کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز قابضین کے خلاف تین مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔اس اراضی کی کل مالیت 101.66ملین روپے ہے۔اس حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری املاک پر قابضین کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردارعثمان بزدار قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔بابر حیات تارڑ نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کروایا جائے گا۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -