لودھراں:سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں   اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ‘ نعرے بازی

لودھراں:سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں   اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ‘ نعرے ...

  

لودھراں (بیوررپورٹ)قائدین اپیکا پنجاب و اگیگا پنجاب کے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 حکم پر ضلع لودھراں میں چیئرمین اگیگا محمد اسلم قریشی کی قیادت میں تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاجی مظاہرہ ھوا جس میں اپیکا اور پنجاب ٹیچرز یونین نے بھرپور شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ڈسپیریٹی الانس 25فیصد کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرے کیونکہ تین صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ھے تو وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق وفاق کی طرح صوبوں سے بھی تنخواہ میں اضافہ 25فیصد کا نوٹیفکیشن جاری کروائے وزیراعظم وزرا سینٹ صوبائی اسمبلی فنانس ڈپارٹمنٹ سول سکٹریٹ عدلیہ پہلے ہی 300فیصد اضافہ لے رہے ہیں صرف چھوٹے ملازمین ہی رہ گئے ہیں جو مہنگائی سخت مشکلات میں ہیں اگر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو قائدین کی کال پر لبیک کہتے ہوئے دھرنا دیں گے اور نوٹیفکیشن جاری ھونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے اور ھم اپنا حق لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے احتجاج  سے محمد اسلم قریشی چیئرمین اگیگا را ذاھد مدنی جنرل سیکرٹری اظہر نوید چیئر مین پنجاب ٹیچرز یونین محمد اقبال چشتی جنرل سیکرٹری اپیکا آل ڈیپارٹمنٹ ضلع لودھراں نذر حسین ڈھڈی صدر ایجوکیشن روحیل اصغر جنرل سیکریٹری ایجوکیشن سید سعید احمد شاہ فدا حسین خان و دیگر نے خطاب کیا ہے۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -