بہاولپور: گداگروں کا سیزن شروع‘ بازاروں‘گلی محلوں میں صدائیں 

بہاولپور: گداگروں کا سیزن شروع‘ بازاروں‘گلی محلوں میں صدائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی گداگروں نے شہرپریلغارکردی بہاولپورشہرکے ہرچوک پر پیشہ وارگداگربھیک مانگنے لگے۔ تفصیل کے مطابق بہاولپورشہرمیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ پیشہ وارگداگروں نے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 حملہ کردیاہے ہرچوک،بازارمیں پیشہ وارگداگروں نے شہریوں کاچلناپھرنااورجینادوبھرکررکھاہے پیشہ ور گدا گروں کو راہ راست پر لانے کیلئے کام کرنے والے سرکاری اداروں اور حکومت سے اس مد میں سرکاری فنڈز حاصل کرنے والی سماجی تنظمیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا حکومت کی جانب سے انسداد گدا گری کیلئے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے گے مگر افسوس کہ یہ دعوے صرف اور صرف کاغذی کاروائی کی نظر ہو کر رہے گئے۔بہاولپور کے معروف چوک سرائیکی اور فوارہ چوک سمیت شہر بھر کی اہم شاہرواں پر سندھ سے آئے ہوئے پیشہ ور گدا گرو ں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔شہریوں نے کمشنر بہاولپور،ڈی سی بہاولپور سے فوری طور رپر شہر سے گداگروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔
یلغار