پانی سکیموں کو فوری مکمل کرنیکا حکم

پانی سکیموں کو فوری مکمل کرنیکا حکم

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چھٹہ نے کہا ہے کہ کو ہ سلیمان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے انقلابی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

اقدامات کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کو ہ سلیمان کے دور افتادہ مقام راکھنی کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف اور متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ پانی کی جاری سکیموں کو فوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ان سکیموں کو فعال اور مربوط رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔دیگر علاقوں میں بھی صاف پانی کی سکیموں کو جلد شروع کیا جائے گا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -