بلیک لسٹ مسافر ائیرپورٹ سے گرفتار

بلیک لسٹ مسافر ائیرپورٹ سے گرفتار

  

ملتان ( وقا ئع نگار)   ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے بلیک لسٹ میں شامل مسافر کو ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ہے۔جسکو تفتیش کیلئے سرکل آفس منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے  ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر جدہ سے ملتان پہنچنے والے خانیوال کا رہائشی مسافر ناصر احمد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔جسکو تفتیش کیلئے سرکل آفس منتقل کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافر کا پرانا پاسپورٹ گم ہوگیاتھا اور نیا پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔جبکہ پرانا پاسپورٹ کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔مسافر نے اپنا پرانا پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سفر کیاہے۔

بلیک لسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -