ڈیرہ: ٹرک کی تلاش‘ 80کلو چرس برآمد‘ 3سمگلرز گرفتار

ڈیرہ: ٹرک کی تلاش‘ 80کلو چرس برآمد‘ 3سمگلرز گرفتار

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) تھانہ گدائی پولیس  نے منشیات سمگلرز سے 80 کلو (2 من) چرس برآمد کرلی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول، ایس ایچ او گدائی رانا محمد اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتایا کہ ایس ایچ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوئلہ سے لوڈ ٹرک کو مشکوک جانتے ہوئے ڈی جی کینال سخی سرور روڈ پر روکا تو ٹرک میں تلاشی لینے پر ٹوٹل 80 کلو (2 من) چرس برآمد ہوئی اور تینوں ملزمان سخی داد سکنہ لورالائی، نور الدین سکنہ دکی اور نذر محمد سکنہ دکی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کے ساتھ سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنارہی ہے۔

چرس برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -