حفاظتی انتظامات زیرہ شہریوں کا رش، چیئز ویلیوشاپنگ سنٹر میں ”کرونا خریداری“ صورتحال سنگین 

حفاظتی انتظامات زیرہ شہریوں کا رش، چیئز ویلیوشاپنگ سنٹر میں ”کرونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اولڈ بہاولپور روڈ پر واقع چیز ویلیو شاپنگ مال پلازہ میں خریداری کے لیئے آنیوالوں  نے سروس روڈ سمیت مین روڈ پر  قبضہ جمالیا۔ٹریفک جام  ہوکر رہ گئی۔ سروس روڈ کی بندش کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا انتظامیہ غائب تفصیل کے مطابق اولڈ بہاولپور روڈ المائدہ کے مقابل شاپنگ مال پلازہ میں خریداری کے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
لیئے آنیوالوں نے ٹریفک نظام کو درہم برہم کرنے سمیت کورونا وبا سے بچاو کے لیئے احتیاطی ایس او پیز کو بھی ہوا میں اڑا کر رکھ دیا ہے دوسری طرف انتظامیہ کی غفلت اور ٹریفک حکام کی بے بسی کے بعد شاپنگ مال پلازہ مالکان کی جانب سے بھی اس گھمبیر صورتحال کو سنجیدگی سے حل کرنے شہریوں کی آمد و رفت کو سہل بنانے کے لیئے کوئی موثر نظام وضع کرنے کی بجائے چشم پوشی اختیار کرتے نظر آئے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے ملتان شہر میں متعدد پلازوں کے مالکان نے خود کو قانون سے بالاتر قرار دے رکھا ہے جبکہ انتظامیہ کو بھی ایک عام شہری کی معمولی سی غلطی قابل گرفت قرار پاتی ہے جبکہ اس شہر کے پلازہ مالکان اپنے کاروبار کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فٹ پاتھ ڈیوائیڈر توڑ ڈالے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر قانون شکنی کے سارے مظاہر بڑے تحمل سے ہضم کرجاتی ہے شہریوں نے کمشنر و ڈی سی و ایس پی ٹریفک ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ اولڈ بہاولپور روڈ پر واقع شاپنگ مال پلازہ کی انتظامیہ کو قانون کی پاسداری کا پابند بنانے سمیت سروس و مین روڈز پر غیرقانونی پارکنگ پر سخت نوٹس لیں۔
روڈ جام