سازشی عناصر معاشی حالات‘ امن و امان کی صورتحال  خراب کرنیکی کوشش کر رہے ہیں‘ خاور علی شاہ

سازشی عناصر معاشی حالات‘ امن و امان کی صورتحال  خراب کرنیکی کوشش کر رہے ...

  

کبیروالا(نامہ نگار) استعفےٰ دینے کی بڑھکیں مارنے والوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیکر اپنے بیانیہ سے انحراف کیا ہے (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

،ڈسکہ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی شکست بھی ان کوششوں کا نتیجہ ہے،جس کا مقصد پاکستان کو آگے لے جانے کے حکومتی اقدامات کو ناکام بنانا ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے میڈیا نمائندگان کے وفد قلزم بشیر،چوہدری عدنان سعید،انجم بشیر،چوہدری عبدالرشید اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہتر ہوتے ہوئے معاشی حالات اور امن وامان کی مثالی صورت حال کو بگاڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں،جس کے پیچھے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے دشمن عناصر کارفرما ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گزشتہ 70سالہ سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی وطن عزیز معاشی حوالوں سے مضبوط ہونے لگتا ہے،ملک میں سیاسی انتشار کی صورت حال پیدا کردی جاتی ہے۔اس موقع پر حفیظ سعیدی،چوہدری قاسم ارائیں،رانا نوشاد احمد،زاہد حسین بھٹی،محمد صفدر باٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -