میٹروبس منصوبہ میں مبینہ کرپشن‘ 20ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت18مئی تک ملتوی
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سرکاری افسران سمیت 20 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر مقدمہ کا ایک گواہ بھی پیش ہوا تاہم وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان نے میٹرو بس منصوبہ کے تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی تھی اب مقدمہ میں سابق چیف انجینئر ایم ڈی اے سمیت 15 سرکاری افسران اور 7 کنٹریکٹرز کے خلاف جاری ہے۔اس مقدمہ میں دو چینی باشندوں کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔ جبکہ باقی 20 ملزمان میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان صدوزئی، نذیر احمد چغتائی، خالد پرویز، شاہد نجم، امانت علی،منعم سعید، ریاض حسین، منظور احمد، جاوید اقبال، رانا وسیم،محمد مسعود خان، سیف اللہ آبڑو، محمد خان، سلمان خان، ظہیر خان، محمد عبدالقادر، محمد زاہد ندیم، سید مسعود حسین،عامر لطیف اور شاہد سلیم شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف 6 اپریل 2019 کو ریفرنس عدالت میں دائر کیا گیا اور نومبر 2019 کو فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے،ملزمان کے خلاف ایک ارب 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عثمانی اینڈ کمپنی سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان فرخ حسن پاشا، فرحان حیدر،محمد سعید، عامر علی وسان اور حافظ ساجد رفیق قریشی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے بری کردیا تھا۔
کرپشن کیس