ڈیپوٹیشن پر تعینات 952کا لج اساتذہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ
ملتان (نیوز ر پو رٹر) سرکاری یونیورسٹیوں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 952 کالج اساتذہ کو واپس بھجوانے کافیصلہ، تفصیل کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج اساتذہ کا بجٹ اور پوسٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم جولائی سے یونیورسٹیوں کو 952 کالج اساتذہ کی تنخواہیں جاری نہیں ہوں گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹیوں میں (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
تعینات ان اساتذہ کی کالجوں میں دوبارہ تقرری کرے گا۔ کالجوں کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد اساتذہ کے تبادلے نہیں کیے گئے تھییہ اساتذہ پندرہ برسوں سے سرکاری یونیورسٹیوں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔
ڈیپوٹیشن