تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کارفائنل

 تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کارفائنل

  

ملتان (نیوز   ر پو رٹر)  محکمہ تعلیم سکولزنے ماہ رمضان میں سکولوں کے اوقات کار جاری کردیے ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 تعلیم سکولز کی ہدایت پر تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز نے سکولوں کے اوقات کار جاری کردئیے ہیں،   19 اپریل سے نہم و دہم کلاس کو پیر اور جمعرات 2 روز سکول لگانے کی اجازت دے رکھی ہے، ان دو روز کے علاوہ سکول سربراہان اور درجہ چہارم کے ملازمین کی روزانہ حاضری ہوگی۔سکولوں کے اوقات کار کا دورانیہ صبح ساڑھے سات سے 12 بجے دوپہر تک رکھا گیا ہے،  ملتان سیمت ایسے اضلاع جہاں سکول بند ہیں مقررہ تاریخ کے بعد نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا جائے گاجبکہ زکریا یونیورسٹی  نے رمضان المبارک کے ماہ  میں دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یونیورسٹی کے تمام شعبوں، کالجز اور انسٹی ٹیوٹ اور سب کیمپسز میں  ماہ رمضان میں یونیورسٹی میں صبح 9 بجے 3 بجے سہ پہر تک دفتری کام ہوگا،جبکہ جمعہ کو صبح نوبجے سے ایک بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔

اوقات کار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -