رمضان المبارک میں غریب‘ مستحق افراد کا خاص خیال رکھا جائے‘ افتخار نذیر‘ حاجی عطالرحمن

رمضان المبارک میں غریب‘ مستحق افراد کا خاص خیال رکھا جائے‘ افتخار نذیر‘ ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان) رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے، ماہ رمضان المبارک میں جتنی(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

 عبادات نیکیاں کی جائیں کم ہیں،ماہ رمضان میں تقوی پرہیز گاری صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ہمیں اپنے ارگرد موجود غریب مساکین مستحقین کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطا الرحمن، وائس چیرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیا الرحمن نے کیا،مزید کہاکہ ماہ رمضان تمام مہینوں سے افضل اور مقدس مہینہ ہے، یہ مسلمانوں کے لیے باعث رحمت و بابرکت مہینہ ہے جس میں نیکی کا ثواب عام مہینوں سے کئی گنا زیادہ ملتا ہے، اس مبارک ماہ کے صدقے اللہ تعالی ہمیں کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں سے سے نجات دلائے۔

افتخار نذیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -