جلالپور: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی گندم برآمد 

جلالپور: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی گندم برآمد 

  

ملتان ( وقا ئع نگار) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس نے ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی گندم برآمدکرلی۔تفصیل کیمطابق تھانہ سٹی وصدر کیعلاقوں میں سپیشل برانچ کی نشاہی پر فوڈ انسپکٹر زوار حسین خان کی زیرنگرانی خان بیلہ روڑ جلالپور میں ذخیرہ اندوزآڑھتیوں محمد مدنی،صفدر،جام خدا بخش،منصور احمد،محمد صفدر،الطاف،فرقان،زاہداورشمس الحق کیگوداموں چھاپہ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

مارکر کنڈا وغیرہ سمیت 38ہزار825من گندم برآمد کرلی گئی،فوڈترجمان کیمطابق ملزمان کیگوداموں میں ذخیرہ شدہ برآمد ہونے والی گندم کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے،گندم کو محکمہ خوراک کے گودام میں منتقل کرنیکیبعد ملزمان کیخلاف اندراج مقدمات کیلئے پولیس کو درخواست ارسال کردی گئی،پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

گندم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -