نامعلوم افراد تیار گندم کو آگ لگاکر فرار

نامعلوم افراد تیار گندم کو آگ لگاکر فرار

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) چک نمبر 37بی سی شرقی میں نامعلوم افراد نے 20کنال تیار شدہ گندم کو آگ لگادی گندم (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

جل کر راکھ ہوگئی۔ 2لاکھ 50ہزار روپے کا نقصان۔ رقبہ میں کینوں کا باغ بھی لگا ہواتھا۔ پودے بھی جل کر راکھ ہوگئے تفصیل کے مطابق چک نمبر37بی سی میں محمد رمضان کا رقبہ 20کنال جس میں کینو کے پودے لگے ہوئے تھے اس رقبہ کو مہر سلطان نے مستاجری پر لے رکھا تھا اور اس میں فصل گندم کاشت پک کرتیار ہوچکی تھی۔ جس کو آگ لگ گئی اور فصل گندم اور پودے جل کر راکھ ہوگئے۔متاثرہ شخص نے تھانہ عباس نگر میں تحریری درخواست دے دی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -