کوٹلی نجابت‘ لاکھوں روپے مالیت کی  گندم جل کر راکھ‘پولیس کارروائی شروع

کوٹلی نجابت‘ لاکھوں روپے مالیت کی  گندم جل کر راکھ‘پولیس کارروائی شروع

  

ملتان ( وقا ئع نگار) تھانہ راجہ رام کے علاقے میں کاشتکار کے گندم کے کھیت میں آگ لگ گئی،لاکھوں روپے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

مالیت کی گندم جل گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق کوٹلی نجابت کا رہائشی محمد جاوید کی گندم کے کھیت میں نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوایکڑ پر لگی ہوئی گندم کے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ میں تبدیل کردیا،موقع پر موجود مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کیتحت آگ پرقابو پالیاگیا،آگ کی وجہ سے محمد جاوید کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل کر خاکستر ہوگئی،تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے،واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

راکھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -