ایف پی سی سی آئی‘کنونیئر ملک طلعت سہیل کاٹن پیداوار میں اضافے کیلئے سرگرم‘ صوبائی وزیر سے ملاقاتیں
ملتان (نیوز ر پو رٹر) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کی ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کے کنوینیئر ملک طلعت سہیل ملک میں کاٹن کی پیداوار میں اضافہ کے لیے سرگرم صوبائی وزیر زراعت سے ملاقاتیں کمیٹی کی جانب سے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مسودہ بھجوا دیا جلد مشترکہ رائے سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اس سلسلہ میں ملکی کپاس بحران کو حل کرنے کے لیے اور ملک میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کی جانب سے تیار کردہ سفارشات کا مسودہ ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری سلیم بھلر کو بھجوایا گیا انہوں نے تما م اسٹیک ہولڈرز کو بھجوا دیا تاکہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز شامل کرکے حتمی سفارشات حکومت کو بھجوائی جا ئیں اسی سلسلہ میں ملک طلعت سہیل نے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی سے بھی ملاقات کی ملاقات میں صوبہ میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ بیجائی کا عمل شروع ہونے کو ہے حکومت پنجاب کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور کسانوں کو کپاس کی پیداوار کے لیے مراعات دے تاکہ ملکی زرمبادلہ بچا یا جا سکے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کپاس برآمد نہ کرے بلکہ مقامی کپاس ان کی ضرورت پوری کرے صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی نے ملک طلعت سہیل کی کپاس پیداوار میں اضافہ کے لیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ صوبہ میں کپاس کی پیداوار کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کپاس کی بوائی ہو اور اس سلسلہ میں حکومت نے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات بھی کئے ہیں ملک طلعت سہیل نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملک میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے امید ہے کہ حکومت کپاس کی پیداوار کے حوالہ سے اسٹیک ہولڈرز کی ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے اس پر فوری توجہ دے گی ملتان۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کی ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کے کنوینیئر ملک طلعت سہیل صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی سے ملاقات کررہے ہیں ملک تنویر ارشد بھی ہمراہ ہیں۔
ایف پی سی سی آئی