ممبر انکوائریز اینڈ جی اے ڈی پنجاب  فاروق نذیر کا راجن پور کا دورہ

ممبر انکوائریز اینڈ جی اے ڈی پنجاب  فاروق نذیر کا راجن پور کا دورہ

  

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیر نے ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 احمر نائیک کے ہمراہ دورہ راجن پور کے دوران رمضان بازار،مرکز خریداری گندم اور کورونا ویکسینیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور وہاں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ماہ رمضان کے دوران رمضان بازار میں سستی و معیاری اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔خاص طور پر آٹا،گھی،چینی،سبزیات اور پھلوں کے نرخوں پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کے نرخناموں،ناپ تول اور کوالٹی کے ساتھ ساتھ صفائی اور کورونا ایس او پیز کی ہر صورت میں پاسداری کو یقینی بنایا جا ئے اور ماسک کے بغیر کسی بھی دکاندار یا خریدار کو ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے۔مرکز خریداری گندم کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کسانوں اور محکمہ خوراک کے افسران سے بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اور کسانوں کو ان کی محنت کا صیحح معنوں میں حق ادا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے مڈل مین کا خاتمہ کر دیابلکہ وزراء اور مشیروں کی بھی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔بعد ازاں انہوں نے کورونا ویکسینیشن سنٹر کی کارگزاری کے بھی جائزہ کے دوران ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیر نے کہا کہ 50سال سے اوپر کی عمر کے مرد و خواتین کورونا سے بچاو کی ویکسینیشن سے فائدہ اٹھائیں اور سنٹر میں آ کر فری ویکسینیشن کروائیں تاکہ اس مرض پر جلد قابو پایا جا سکے۔ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیر نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال، چیف ایگزیکٹوآفیسرصحت ڈاکٹر محبت علی، ڈاکٹر علی ہاشم،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی،انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -