ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے ٹائیگر فورس کو آن بورڈ کیا جائے‘ شاہدہ احمد

ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے ٹائیگر فورس کو آن بورڈ کیا جائے‘ شاہدہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نامہ نگار،نمائند ہ پاکستان) رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ احمد(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ خطرناک لہر میں ہر شخص اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز کا پر عمل یقینی بنائے-عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے ٹائیگرز فورس کو آن بورڈ لیا جائے-تحصیل سطح پر سٹئیرنگ کمیٹی کی باقاعدگی سے کی جائیں -انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ سٹئیرنگ کمیٹی برائے کورونا ٹائیگرز فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اے ڈی سی آر اکرام ملک،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب مصدق شاہ،سمیت پی ٹی آئی عہدیداران اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی-اجلاس میں ٹائیگرز فورس کو مزید فعال کرنے کے لئے اقدامات پر غور کرنے کے ساتھ رمضان بازاروں، یوٹیلیٹی سٹورز اور بازاروں میں ایس او پیز کے حوالہ سے ٹائیگرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا-ایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے کہا کہ ٹائیگرز فورس وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی اقدام ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فورس کو مزید مؤثر طریقے سے فعال کیا جائے اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ٹائیگرز نے بہت اچھا کام کیا ٹائیگرز فورس کو رمضان بازاروں میں بھی تعینات کیا جائیگا۔
شاہدہ احمد