سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے سے روکنے پر بیوی کو خلع کی ڈگری جاری 

سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے سے روکنے پر بیوی کو خلع کی ڈگری جاری 

  

لاہور(نامہ نگار) فیملی عدالت کے جج فراز جاوید نے خاتون کنزہ اعجاز کو خلع کی ڈگری جاری کی درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہرسوشل میڈیا پر ویڈیو چیٹ کرنے سے روکتا ہے بیگو سٹارز پر روزانہ 15 سو روپے کماتی ہوں۔شوہر آصف رکشا ڈرائیور ہے گھر کا گزرا نہیں ہوتا۔شوہر غیر محرم مردوں سے بات کرنے سے روکتا ہے شوہر کو بتایا ہے کہ اخلاقی دائرے میں رہ کر ویڈیو چیٹ کرتی ہوں تاہم شوہر بار بارسوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے منع کرتا ہے عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے جبکہ خاتون نے شوہر آصف نے عدالت کو بتایا کہ جتنا کماتا ہوں بیوی کو اسی میں گزرا کرنا چاہیے غیر مردوں سے گفتگو کرنا بیوی کا اچھا عمل نہیں  بیوی یا میرے ساتھ رہے یا پھر سوشل میڈیا پر لوگوں سے باتیں کرے عدالت نے خاتون کا بیان قلمبند کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی تھی عدالتی کارروائی کے بعد خاتون نے میڈیا کو فوٹیج اور بیان دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ میں ایک سٹار ہوں جو میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکتی اور عدالت سے روانہ ہوگی۔

مزید :

علاقائی -