جوہر ٹاؤن، مانگا منڈی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 

  جوہر ٹاؤن، مانگا منڈی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے 40سالہ نامعلوم خاتون تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئی پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔دوسری جانب  جوہر ٹاؤن کے علاقے میں الفتح سٹور کے سامنے تیز رفتار موترسائیکل سلپ ہونے کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے جس کے باعث موٹرسائیکل سوار20سالہ عمر اور اس کا 22سالہ ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی۔  

مزید :

علاقائی -