گندم خریداری مہم‘انتظامیہ اہداف حاصل کرنے کیلئے متحرک‘عملہ الرٹ

گندم خریداری مہم‘انتظامیہ اہداف حاصل کرنے کیلئے متحرک‘عملہ الرٹ

  

بہاولپور،ٹھٹھہ صادق آباد(بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم خریداری مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع میں 28گندم خریداری مراکز قائم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے گندم خریداری مرکز اسرانی خیرپورٹامیوالی کا اچانک دورہ کیا اور گندم خریداری کے عوامل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خیر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

پورٹامیوالی کامران بخاری ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مراکز میں کاشتکاروں اور زمینداروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کا ہدف سو فیصد حاصل کیا جائے۔ انھوں نے گندم خریداری مرکز میں ٹینٹ، پینے کے پانی، پنکھے، بیٹھنے کے لیے کرسیوں اور دیگرانتظامات چیک کیے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار خیرپورٹامیوالی کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونش کی دستیابی، مقررہ نرخ پر فروخت اور کوالٹی کا جائزہ لیا. جہاں چینی 65 روپے فی کلو اور آٹادس کلو گرام کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے. ڈپٹی کمشنر نے ایگری کلچر فئیر پرائس کا بھی معائنہ کیاہے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے رمضان بازار کا سرپرائز وزٹ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی اس دوران فروٹس اور سبزیوں کا معیار چیک کیا. اشیا خوردونوش کی کوالٹی کا جائزہ لیا، چینی اور آٹے کے سٹاک کے بارے دریافت کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں دی گی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، رمضان بازار میں چینی 65 روپے فی کلو، 10 کلو آٹا کا تھیلا 375 روپے  میں فروخت کے لیے دستیاب ہے اور 13 مختلف اشیا پر بھی 25 فیصد رعایت ہے جبکہ انڈوں، گوشت اور مشروبات کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے کم رکھی گی ہیں مزید انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے. اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا آپ کے ہمراہ تھے۔

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -