ٹیوٹا: 13اضلاع میں تعلیمی اداروں کوعید الفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن
ملتان (نیوز ر پو رٹر) ٹیوٹا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر 13 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو عیدالفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم ٹیکنیکل(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
بورڈ کے زیرِ اہتمام پنجاب بھر میں امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے، تفصیل کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ٹیوٹا نے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ان اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، راولپنڈی، ملتان اور دیگر اضلاع شامل ہیں، 19 اپریل سے باقی اضلاع میں پیر اور جمعرات کے روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ٹیوٹا کے تحت اداروں میں سٹاف 50 فیصد پالیسی کے تحت آئیگا، دو روز فنی تعلیمی اداروں کو سخت ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ٹیکنیکل بورڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر میں امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے، فنی تعلیمی بورڈ کے تحت 12 جولائی سے ہوگا۔
ٹیوٹا