2ڈی آئی جیز کوپنجاب سے تبادلہ پرعملدرآمدکیلئے این اوسی جاری  

  2ڈی آئی جیز کوپنجاب سے تبادلہ پرعملدرآمدکیلئے این اوسی جاری  

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب میں 10سالہ تعیناتی کی ٹرانسفر پوسٹک پالیسی کے تحت پنجاب سے تبدیل ہونے والے 6ڈی آئی جیز کے تبادلے ہونے پر دو ڈی آئی جیز کو صوبہ بدرکر دیا جبکہ چار من پسند ڈی آئی جیز کے تبادلے رکوا لئے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری نے 2ڈی آئی جیز کوپنجاب سے تبادلے پرعملدرآمدکیلئے این اوسی جاری کردیا ڈی آئی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون شارق کمال صدیقی کے تبادلے پراین اوسی جاری کردیا گیا رواں ہفتے دونوں افسران کوپنجاب سے ریلیوکردیا جائیگا آئی جی پنجاب نے 1ایڈیشنل آئی جی اور 1ایس ایس پی کی خدمات مانگ لیں ایڈیشنل آئی علی ذوالنورین اور ایس ایس پی ناصرعزیز ورک کی خدمات مانگ لیں آئی جی پنجاب نے مراسلہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوا دیا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے   ڈی آئی جیز سی پی او راولپنڈی احسن یونس، ڈی آئی جی ٹیکنکل پرکیورمنٹ پنجاب طارق عباس قریشی، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور حسن رضا اورڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر کے تبادلے 10سالہ ٹرانسفر پالیسی کے تحت پنجاب سے دوسرے صوبوں میں کئے گئے تھے جبکہ تبدیل ہونے والے چاروں ڈی آئی جیز کے تبادلے منسوخ کرنے کے لیے آئی جی پنجاب نے حکومت پنجاب کو خط لکھ دیا۔ 

مزید :

علاقائی -