فیکٹریوں میں کپاس کا جعلی بیج تیار، کا شتکاروں کو لوٹنے کا منصوبہ فائنل 

فیکٹریوں میں کپاس کا جعلی بیج تیار، کا شتکاروں کو لوٹنے کا منصوبہ فائنل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ؓبہاولپور(بیورورپورٹ) ضلع بہاولپور میں جعلی کپاس کے بیج کے لاکھوں پیکٹ تیا ر سیڈ مافیا نے اپنی تیار کردہ فیکٹریوں میں دو نمبر ناقص بیج کو درجنوں نام دے دیئے کاشتکار وں سے کروڑوں روپے لوٹنے کا بندوبست کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں پرائیویٹ ڈیلروں نے اپنی فیکٹریوں میں جعلی دونمبر غیرمعیاری اور ناقص بیج تیارکرلیا جس کو مختلف نام دے دیئے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں محکمہ زراعت سیڈ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
سرٹیفکیشن سے اجازت نامے حاصل کرلئے اور ان کو غیر قانونی طور پر رجسٹریشن اور ٹیگ دے دیئے۔ جس سے ڈیلر اپنی غیر قانونی تیار شدہ بیج کی فیکٹریوں میں لاکھوں بیگ تیار کرلئے تقریباً 10کلو۔5کلو۔20کلو کے تھیلے 20ہزار روپے تک فی تھیلا فروخت کرنے کیلئے مارکیٹ اور ڈیلر کی دکانوں اور منڈیوں میں بھجوادیئے گزشتہ سال بھی کاشتکار وں کو ناقص اور غیر معیاری بیج فراہم کرنے پر کپاس کی فصل شدید متاثر ہوئی تھی اور کاشتکاروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا جس سے کاشتکاروں کی معاشی حالت بگڑگئی۔ بیج تیار کرنے والی جعلی فیکٹریاں جن میں ڈیرہ بکھا، ٹبی صادق آباد،نور نگا،احمد پور شرقیہ،خیبر پور،حاصل پور پور اور بہاولپور غلہ منڈی میں جعلی فیکٹریاں کام کررہی ہیں ان جعلی فیکٹریوں کی پشت پناہی ان کی دونمرب رجسٹریشن اور ان کو ٹیگ مہیاکرنے والے محکمہ زراعت سیڈ سرٹیفکیشن کے افسران ملوث ہیں گزشتہ دنوں کپاس کی جعلی بیج تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گای بعد ازاں ان سے لاکھوں روپے لے کر کاروائی نہ کی گئی کاشتکاران غیر معیاری اور جعلی بیج کو جن کی مالیت فی کلو ہزاروں روپے ہیں کاشت کرنے کے بعد کپاس کے بیج اُگتے نہیں تو متاثرین نے ڈپٹی کمشنر کو کاروائی کیلئے درخواستیں دیں جو بعد میں دفتر داخل کردیں گئیں۔ کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طورپر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جعلی بیج