ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل، گواہان آئندہ سماعت پر طلب

ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل، گواہان آئندہ سماعت پر طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل میں احمد سیال سمیت 32 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت کو بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا ملزمان پر  موٹر سائیکل کی مد میں شہریوں سے ایڈوانس پیسے لیکر فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -