چینی سکینڈل میں ملوث 3 بروکروں کی عبوری ضمانتیں خارج
لاہور(نامہ نگار) بینکنگ عدالت کے جج امیر محمد خان نے چینی سکینڈل میں ملوث 3 بروکروں کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج امیر محمد خان کی عدالت میں چینی سکینڈل میں تین بروکر عمران طفیل، شیخ محمد طفیل اور محمد اویس نے اپنی درخواست ضمانت دائر ملزمان کی عدالت میں سماعت تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈطلب کر رکھا تھا تینوں ملزموں نے اپنا میڈیکل بھجوایاجو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے درخواستوں کو خارج کر دیا ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے بینکوں میں چینی کی آڑ میں جعلی اکاؤنٹ کھولنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔