چوہنگ، جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے 25سالہ حجام قتل کر ڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ حجام قتل ہو گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے بلال ٹاؤن میں 25سالہ احسن نے حجام کی دکان بنا رکھی تھی گزشتہ روز اس کا امیر حمزہ وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اس دوران محلہ داروں نے بیچ بچاو کروا دیا تھوڑی دیر بعد امیر حمزہ اپنے ساتھوں شہزاد، شہباز وغیرہ کے ہمراہ دوبارہ وہاں آپہنچا اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں احسن شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔