سابق کرکٹرز کاپی ایس ایل کے باقی میچز کے اعلان کا خیر مقدم

 سابق کرکٹرز کاپی ایس ایل کے باقی میچز کے اعلان کا خیر مقدم

  

 لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کے جون میں انعقاد کے اعلان کاخیرمقدم کیا ہے عامر سہیل،راشد لطیف، سکندر بخت، عبدالرزاق، عامر نذیر، محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز جتنے جلدی ممکن ہوسکے ان کا انعقاد ہونا چاہئیے تاکہ شائقین کرکٹ میں جو جوش و خروش موجود ہے وہ برقرار رہے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بور ڈ ان میچز کے لئے پہلے سے بہتر انتظامات کرے گا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے سابق کرکٹرز نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ لیگ بہترین انداز سے مکمل ہو اور ایونٹ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بھرپور انداز میں شریک ہوں سابق کرکٹرز نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ قومی لیگ ہے اور ہم اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -