اظہر علی کی دورہ زمبابوے سے قبل بھرپور انفرادی فزیکل ٹریننگ

اظہر علی کی دورہ زمبابوے سے قبل بھرپور انفرادی فزیکل ٹریننگ

  

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے دورہ زمبابوے سے قبل بھرپور انفرادی فزیکل ٹریننگ کی اظہر علی کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق انفرادی ٹریننگ کر رہے ہیں، وہ دورہ زمبابوے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان 10 اپریل کو کیمپ کے لیے رپورٹ کریں گے اور بائیو سیکور ببل میں ٹریننگ کریں گے۔اس کے بعد پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 21 اپریل کو زمبابوے کیلئے روانہ ہوں گے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -