پاکستان اور جنوبی افریقہ آج تیسرے ٹی 20میں مدمقابل 

  پاکستان اور جنوبی افریقہ آج تیسرے ٹی 20میں مدمقابل 

  

   لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے ٹیم نے مجموعی طور پر بہت اچھی پرفارمنس دی ہے جس سے میں مطمئن ہوں امید ہے کہ آج کامیچ جیت جائیں گے جس کے لئے تمام کھلاڑی تیار ہیں ٹیم متوازن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے امید ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے سر انجام دے گا میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں بہترین کپتانی کے ساتھ ساتھ عمدہ بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کروں کیونکہ شائقین کو مجھ سے بہت امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ان کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹیم نے میچ کے لئے بہت تیاری کی ہے  جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بہت مضبوط ٹیم ہے اور اس کے خلاف ہمیشہ سے ہی کانٹے دار مقابلہ ہوئے ہیں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے کی پوری کوشش کرے گی بابر اعظم نے مزید کہا کہ آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یہ سیریز بہت اہم ہے ان کے پاس عمدہ پرفارمنس دکھا کر ٹیم میں جگہ بنانے کا بہترین موقع ہے جس کا ان کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے امید ہے کہ آج کا میچ جیت جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -