پاکستان ٹی20 سیریز میں فتح کیلئے فیورٹ ہے، وسیم اکرم

    پاکستان ٹی20 سیریز میں فتح کیلئے فیورٹ ہے، وسیم اکرم

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹی20 سیریز جیتنے کے لئے فیورٹ ہے جبکہ آئی پی ایل کے باعث افریقن ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی عدم شرکت کا بھی قومی کرکٹ ٹیم کا بھرپور فائدہ ہوگا پاکستان کی ٹیم حریف کے مقابلہ میں ہر شعبہ میں بہت مضبوط ہے۔

 وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

 جس کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کپتان بابر اعظم فخر زمان اور محمد حفیظ کی بیٹنگ بہت اہمیت کی حامل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -