انضمام نے ٹیم میں شمولیت کیلئے اہم کردار ادا کیا، راشد خان

انضمام نے ٹیم میں شمولیت کیلئے اہم کردار ادا کیا، راشد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈھاکہ(نیٹ نیوز)افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ان کی افغان ٹیم میں سلیکشن کے لیے اہم کردار ادا کیا، آپ کو ایسے کوچ کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتا ہو راشد خان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق جب افغان ٹیم کے کوچ بنے تو انہوں نے ٹیم مینجمنٹ سے پوچھا کہ یہاں کوئی لیگ سپن باؤلر نہیں ہے کیا؟، جس پر میرا نام سامنے آیا، اگلے دن ہمارا زمبابوے سے میچ تھا مگر مجھے اس میچ کے لیے سلیکٹ نہیں کیا گیا مگر اس کے بعد مجھے انضمام کے کہنے پر موقع دیا گیا او ر میں بھی ان کی توقعات پر پورا اترا۔