لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے دوبارہ تعلیم کا آغاز کردیا

          لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے دوبارہ تعلیم کا آغاز کردیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین وکٹ کیپر بین ڈنک نے کرکٹ سے ہٹ کر بھی دوسری سرگرمیاں سرانجام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، بین ڈنک کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اب وہ کرکٹ سے ہٹ کر بھی کچھ ایسا کریں جس کا کوئی فائدہ ہو اور اسی لیے اب انھوں دوبارہ سکول میں جا کر پھر سے پڑھائی کرنے کا ارادہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے 33 سالہ وکٹ کیپر بلے باز بین ڈنک نے پھر سے پڑھائی شروع کرنے کا ارادہ بنا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے آسٹریلیا کے ایک سکو ل میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلہ بھی لے لیا ہے جس کے لیے کچھ دنوں تک وہ کلاسز کا بھی آغاز کرنے جارہے ہیں۔

 ڈنک کا کہنا تھا کہ میں کپلان بزنس سکول کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے پھر سے پڑھائی کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا شوق ہے کہ وہ مزید پڑھائی کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -