دورہ سری لنکا کے لئے بنگلہ دیش کی21 رکنی ٹیم کا اعلان

  دورہ سری لنکا کے لئے بنگلہ دیش کی21 رکنی ٹیم کا اعلان

  

ڈھاکہ  (اے پی پی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے  دورہ سری لنکا کے  لئے 21 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا،  جس میں تین  فاسٹ بالر موکید الاسلام، شاہد الاسلام اور شورف الاسلام کو شامل کیا گیا ہے۔ ادھر نورالحسن، شوگوگو ہوم اور خالد احمد بنگلہ دیش ٹیم میں واپس آئے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی  سیریز کے لئے ٹیم میں شامل  مستفیض الرحمن، سومیا سرکار اور حسن محمود کو سکواڈ سے خارج کردیا گیا ہے۔ انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے محروم رہنے والے شکیب الحسن نے آئی پی ایل  کھیلنے میں مصروف ہیں اس لئے ان کا دورہ  سری لنکا کے لئے انتخاب نہیں کیاگیا۔ انہیں بی سی بی نے این او سی دیا تھا۔بی سی بی نے ٹیم میں اضافی بولرز کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہوم بورڈ ان کے پریکٹس سیشن کے لئے کوئی نیٹ بالر فراہم نہیں کرے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم  دو ٹیسٹ میچوں کی  سیریز سے قبل ایک دوروزہ پریکٹس میچ کھیلے  گی۔

گی جو  17 اپریل سے  شروع ہوگا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -