تن سازی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے

 تن سازی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے

  

اسلام آباد  (اے پی پی) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنشینل ایونٹ کے لئے قومی باڈی بلڈنگ(تن سازی) ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ  ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز کے سلسلہ میں انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں 

 ، قومی ٹیم اولمپیا ایمچور ایونٹ میں شرکت کرے گی،  یہ دو روزہ  ایونٹ 7 نومبر سے اٹلی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -