جازنے ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کردی

جازنے ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کردی

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈبینڈ سروس فراہمی کے سب سے بڑے اور نمبر ون 4Gآپریٹر جاز (Jazz) نے اپنے مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کوکورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم شروع کردی ہے۔ملک میں کورونا ویکسین کی محدود دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، جازنے مرحلہ وار ویکسین لگانے کا انتظام کیاہے۔پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن  ملازمین اور فرنچائز نیٹ ورک کے ممبران کو ویکسین لگوائی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں، گھر سے کام کرنے والے باقی تمام ملازمین کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ جازنے اپنے ملازمین کو یہ اختیار بھی دیاہے کہ وہ اپنے طورپر خود ہی حکومت سے منظور شدہ پرائیویٹ لیبارٹری سے ویکسین لگوا لیں جس کی اداشدہ رقم انہیں بعد میں واپس کردی جائے گی۔اس حوالے سے جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم کہتے ہیں کہ ”کورونا وبا کے شروع سے ہی جاز اپنے ملازمین،صارفین اور کاروباری شراکت داروں کی فلاح بہبود کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں پیش پیش رہاہے۔ جاز کیئر کے تحت، ہم نے اپنے ملازمین اور فرنچائز ممبران کو ویکسین لگوانے کی ملک گیرمہم شروع کی ہے تاکہ اپنے ہم وطنوں کو ویکسین فراہمی کی کوششوں میں حکومت کی معاونت کی جاسکے۔“ جازپہلا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے سال2020 ء میں کورونا وبا ء کے متاثرین کے لئے ایک ارب 20کروڑ روپے امداد کا اعلان کیاتھا۔ اس کا مقصد پسماندہ طبقات میں وبائی امراض کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں معاونت فراہم کرناتھا۔ان اقدامات میں جاز کے شعبہ ہیومن ریسورس اور ہیلتھ سیفٹی ٹیموں کی طرف سے وائرس کا شکار ہونے والے ملازمین کی نگہداشت اور حفاظتی سامان کی فراہمی بھی شامل ہیں۔جاز نے اپنے عملے کی صحت اور فلاح و بہبود کے لئے بھی بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جن میں آن لائن مشاورت کے سیشن، ورزش کلاسزکا انعقاد،صحت کہانی کے اشتراک سے ای ہیلتھ کے لئے ون اسٹاپ ڈیجیٹل سروسز کا آغاز، کوڈ - 19 کے علاج معالجہ کے منصوبے،کاروباری امور کے لیے آنے والے افراد اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دفاتر کی باقاعدگی سے ڈس انفیکشن کرنا، تمام کام کی جگہوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا اور سفری پابندیوں کی نگرانی شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -