کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21دکانیں سیل، 7گرانفروش گرفتار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21دکانیں سیل، 7گرانفروش گرفتار

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ مجموعی طور پر 21 دکانوں و سٹوروں و کیفے کو سیل جبکہ ایک اوپن میرج فنکشن کی رپورٹ ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 7 دکانوں سمیت ایک  فارمیسی(Esajees) اور ایک کیفے Layers کو بھی سیل کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 12 دکانوں و سٹوروں جبکہ ایک اوپن میرج فنکشن جاری ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا۔ تحصیل شالیمار میں مدینہ گلاس اینڈ ایلومینیم مناواں، وقاص کئیر ڈیکوریشن شاپ سوتر مل سٹاپ، میاں رمضان سٹیل ورکس اینڈ ویلڈنگ شاپ مناواں، حمزہ طاہر پان شاپ جی ٹی روڈ، نیو لاہور ڈرائی کلینرز سوتر مل سٹاپ، عثمان ڈور ہاؤس، ولی آٹو سپئیر پارٹس شاپ، حمزہ بھٹی پان شاپ، شاپ نمبر 18، شاپ نمبر 19، شاپ نمبر 20، شاپ نمبر 90، شاپ نمبر 97 کو سیل اور اوپن میرج فنکشن کینال روڈ واہگہ میں رپورٹ ہونے پر ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے تحصیل سٹی میں پرائس انسپکشن کرتے ہوئے 2 افراد کو چینی کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کروایا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تحصیل شالیمار کا تفصیلی دورہ کیا۔ کارروائی کی دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ایف آئی آرز کا اندراج کروایا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ دکانوں و سٹوروں میں ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔گراں فروشی کو چیک کیا۔ 34 انسپکشنز کی گئیں۔2 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر پرائس انسپکشن کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -