سینئر صحافی ضیاء شاہداور آئی اے رحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قراردادیں اسمبلی میں جمع

سینئر صحافی ضیاء شاہداور آئی اے رحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قراردادیں ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی ضیاء شاہد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا مقدس ایوان پاکستان میں جدید صحافت کے بانی ضیاء شاہد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ضیاء شاہد کے انتقال سے شعبہ صحافت میں بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔دوسری جانبمسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمن کے انتقال پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ ایوان سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمن کے انتقال پر گہرے رنجم و غم کا اظہار کرتا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -